ْپاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت

عالمی برادری فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں، ان کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکے، مطالبہ

منگل 3 اپریل 2018 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں اور ان کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے حال ہی میں غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان نے کہا ہے کہ 1967سے قبل کے سرحدوں پر مشتمل دارالحکومت القدس شریف کیساتھ بین الاقوامی متفقہ فیصلے کی بنیاد پر قابل عمل،آزاد اور مستحکم فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں اور ان کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں