بھارتی یاتریوںکو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کے الزامات بے بنیاد ہیں،پاکستان

منگل 17 اپریل 2018 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی یاتریوںکو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے۔بھارت کی جانب سے حالیہ الزامات پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کی کوشش کے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر کے ہندو اور سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنے کے لئے غیراخلاقی و بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شریک سکھ یاتریوں کے دورے کے حوالے سے بھارت الزامات کے ذریعے جان بوجھ کر تنازع پیدا کررہا ہے جو افسوسناک ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکھ برادری نے بھار ت میں بنائی جانے والی فلم پر احتجاج کیا ہے جس میں حقائق کو مسخ کرکے بیان کیا گیا ہے، ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان 1974ء کے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے اور بھارت کے ساتھ محاذ آرائی کا قائل نہیں ہے ۔۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں