او جی ڈی سی ایل میں 70 کروڑ کرپشن سکینڈل سامنے آگیا

سٹور میں پڑی اشیاء ضائع ہوگئیں، . تحقیقات ہوسکی نہ ذمہ دار افسران کی نشاندہی افسران مال کھانا مقصود ہو تو اشیاء کی خریداری کا بل بنا کرفنڈز ہضم کرتے ہیں،ذرائع

پیر 16 جولائی 2018 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) او جی ڈی سی ایل میں 70 کروڑ روپے کرپشن ‘ مالی بدعنوانی کا نیا سکینڈل سامنے آیا ہے ‘ کرپشن اور مالی بے قاعدگی کا یہ سکینڈل او جی ڈی سی ایل کے شعبہ سٹورز اور خریداری کے متعلق ہے‘ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ او جی دی سی ایل میں موجود کرپٹ مافیا نے 697 ملین روپے جو تقریباً 70 کروڑ روپے بنتے ہیں کہ اشیاء خریدنے کا بل منظور کرالیا ‘ بھاری فنڈز منظور کرنے والے نے کرپٹ مافیا کا حصہ تھے اور اپنا حصہ باقاعدگی سے وصول کررہے ہیں اس مافیا نے بھی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی آیا کہ مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت بھی ہے یا نہیں۔

سرکاری دستاویزات میں پتہ چلا ہے کہ کرپٹ مافیا نے مختلف نوعیت کی 18502 اشیاء مارکیٹ سے خریدیں اور ان اشیاء کو اپنے سٹورز میں ڈمپ کردیا کیونکہ ان اشیاء کی ادارہ کو ضرورت ہی نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے کی اشیاء کی خریداری کا مقصد کمیشن کھانا تھا جبکہ ایک تاجر گروپ کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانا تھا او جی ڈی سی ایل کے موثر ذرائع نے بتایا ہے کہ 70 کروڑ روپے کی اشیاء کا سٹاک سٹورز میں پڑا پڑا خراب ہوگیا ہے اور 70 کروڑ روپے ادارہ کے ضائع ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل میں ہر سال اربوں روپے کی خریداری کی جاتی ہے اور اس خریداری میں او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ افسران کروڑوں روپے کمیشن کھاتے ہیں جب بھی افسران کو غریب قوم کا مال ہضم کرنا ہوتو نئی اشیاء کی خریداری کی سمری تیار کراتے ہیں جبکہ اعلیٰ حکام سے منظور لے کر خاص ٹریڈرز کمپنی سے خریداری کرتے ہیں اور بھاری کمیشن کھاتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ 70 کروڑ مالیت کی اشیاء کا سٹور کے اندر ضائع ہونے کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات نہ ہوئی ہیں اور نہ ہی کرپٹ افسران کی نشاندہی ہوسکی ہے اور نہ انہیں سزا مل سکی ہے اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ افسران وضاحت کے موضوع پر خاموش ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں