نعروں کی بجائے عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،ملک حفیظ الرحمن ٹیپو

آج کے دور میں ہمارا سے بڑا مسئلہ مہنگائی،روز گاری اور بنیادی سہولیات کا ہے جو عوام کو نہیں مل رہی ہیں

منگل 17 جولائی 2018 12:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) آزاد امید وار قومی اسمبلی حلقہ نمبر 54 ملک حفیظ الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ نعروں کی بجائے عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شپ آئی ٹین میں الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پراسلام آباد مشہورو معروف شخصیت ملک مہربان علی اور مرکزی الیکشن آفس کے انچار ج محمد سلیم چوہدری کے علاوہ ورکرز اور عوام کی کثیر تعدادبھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ میرا جینا اور مرنا عوام کے لئے ہیں اور حلقہ کی عوام کے مسائل حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہمارا سے بڑا مسئلہ مہنگائی،روز گاری اور بنیادی سہولیات کا ہے جو کہ عوام کو نہیں مل رہی ہیں، یہ عوام کا بنیادی حق ہے، اس موقع پر محمد سلیم چوہدری نے کہا کہ 25 جولائی کا دن انشاء اللہ ملک حفیظ الرحمن ٹیپو کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا اور سب اسی دن گھر سے نکل کر ووٹ کاسٹ کرکے ملک حفیظ الرحمن ٹیپو کو زیادہ سے زیادہ مارجن کے ساتھ کامیاب کروائیں اور آپ کے مسائل ملک حفیظ الرحمن ٹیپو ہی حل کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بعد میں عوام نے اس موقع پر ملک حفیظ الرحمن ٹیپو کے حق میں نعرے بازی کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں