عوام کے مسائل حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، ملک حفیظ الرحمن ٹیپو

منگل 17 جولائی 2018 12:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) آزاد امید وار قومی اسمبلی حلقہ 54 ملک حفیظ الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ نعروں کی بجائے عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شپ آئی ٹین میں الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پراسلام آباد مشہورو معروف شخصیت ملک مہربان علی اور مرکزی الیکشن آفس کے انچار ج محمد سلیم چوہدری کے علاوہ ورکرز اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ میرا جینا اور مرنا عوام کے لئے ہیں اور حلقہ کی عوام کے مسائل حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہمارا سے بڑا مسئلہ مہنگائی، روز گاری اور بنیادی سہولیات کا ہے جو کہ عوام کو نہیں مل رہی ہیں، یہ عوام کا بنیادی حق ہے، اس موقع پر محمد سلیم چوہدری نے کہا کہ 25 جولائی کا دن ملک حفیظ الرحمن ٹیپو کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں