پمز ہسپتال کے غیر جریدہ ملازمین کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات چھ اگست کو ہوں گے

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پمز ہسپتال کے غیر جریدہ ملازمین کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات 2018ء جمعرات 6 اگست کو ہوں گے۔ اس ضمن میں پمز ہسپتال کے غیر جریدہ ملازمین کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن 2018ء میں حصہ لینے والے اتفاق، انقلاب اور پرچم تینوں گروپوں کے صدور کا اجلاس زیر صدارت محمد حنیف منعقد ہوا۔

اجلاس میں شاہد جان کو الیکشن کمشنر مقرر کرتے ہوئے 6 رکنی انتخابی کمیٹی کی نامزدگی پر اتفاق رائے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی کے دیگر اراکین میں محمد گلزار کھوکھر، سیّد مجتبیٰ حسین شاہ ،محمد احمد خازن، مدثر جاوید اور جاوید نواب شامل ہیں۔ الیکشن کمیٹی کی طرف سے انتخابی شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔کاغذات نامزدگی یکم اگست 2018ء کو صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

کاغذات نامزدگیوں پر اعتراضات 2 اگست 2018ء کو صبح 10 بجے سی2 بجے تک جمع ہوں گے اور 3 اگست کو صبح10 بجے سے دن 12 بجے تک کاغذات نامزگی واپس لئے جا سکیں گے 4 اگست کو حتمی فہرست جاری ہوگیاور الیکشن 6 اگست 2018ء کو ہو گا جس کیلئے پولنگ صبح 9 بجے سے شام5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں