وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیاں ، 07ملزمان گرفتار ، قبضہ سے جعلی کر نسی، مو بائل فون ، چرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد، مقدما ت درج

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 07ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جعلی کر نسی، مو بائل فون ، چرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے سب انسپکٹر خا لدجا وید نے ملزم عبدالہادی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیا، تھا نہ بہارہ کہو پو لیس کے سب انسپکٹرمحمد حنیف نے ملزم عاصم شہزاد کو گرفتار کر کے اس سی280گرام چرس برآمد کر لی، سی آئی اے پو لیس کے اے ایس آئی محمد سلیمان شاہ نے ملز م محمد اسلام سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا،تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے اے ایس آئی شفقت اللہ نے ملزم محمد رئیس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پا نچ عدد جعلی کرنسی نو ٹ ایک ہزار روپے والے بر آمد کر لیے ، تھا نہ نیلور پولیس کے اے ایس آئی جہا نگیر کیا نی نے ملزم عدنا ن منا ظر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ کو رال پولیس کے اے ایس آئی محمد زبیر نے نعمان اشتیا ق سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے اے ایس آئی محمد رشید نے گرفتار ملزم محمد حسین کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں