اوگرانے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں مبینہ اضافہ کی تردید کردی

بعض غیر ذمہ دارانہ عناصر ذاتی مفادات اور پیشہ وارانہ بدیانتی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بارے افواہیں پھیلا رہے ہیں، ترجمان

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) اوگرا ترجمان نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں مبینہ اضافہ کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عوام ایسی خبروں پر کان نہ دھریں ۔

(جاری ہے)

اوگرا ترجمان نے کہا کہ بعض غیر ذمہ دارانہ عناصر ذاتی مفادات اور پیشہ وارانہ بدیانتی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بارے افواہیں پھیلا رہے ہیں قانون کے مطابق اوگرا ہر ماہ کے آخر میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا جائزہ لے کر قیمتوں میںاضافہ یا کمی کی سمری حکومت کو ارسال کرتی ہے یہ سمری 30 ستمبر کو مارکیٹ کے ماحول کے مطابق تیار ہوگی ابھی تک اس سمری کو فائنل ہی نہیں کیا گیا اور مہینہ کے اختتام پر ایک ہفتہ باقی ہے اوگرا ترجمان نے کہا کہ عوام بے پر کی اڑانے والے افراد پر کان نہ دھریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں