فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے وزارت مذہبی امور مختلف مسالک کے علماء پر مشتمل کمیٹی قائم کرے گی،

کمیٹی ملک بھر کے مدارس کا دورہ بھی کرے گی وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا اسلامی نظریاتی کونسل اور پیس اینڈ ایجوکیشن فائونڈیشن کے اشتراک سے ’’بین المذاہب ہم آہنگی‘‘ کانفرنس سے خطاب

پیر 24 ستمبر 2018 22:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے وزارت مذہبی امور مختلف مسالک کے علماء پر مشتمل کمیٹی قائم کرے گی جو ملک بھر کے مدارس کا دورہ بھی کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل اور پیس اینڈ ایجوکیشن فائونڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ ’’بین المذاہب ہم آہنگی‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء پر مشتمل کمیٹی کے قیام سے حکومت کے امن کے ایجنڈے کو تقویت ملے گی اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی۔ انہوں نے عاشورہ کے دوران سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علماء کرام کا کردار بھی اہم رہا ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال میں مسلمان قوم کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں