اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی، جرمن سفیر کی ٹوئٹ پر 2 سی ڈی اے اہلکار معطل

اسلام آباد میں جہاں خوبصورت جگہیں ہیں وہیں ہر جگہ کوڑے کے ڈھیر بھی ہیں ، مارٹن کوبلر کی ٹوئٹ

منگل 25 ستمبر 2018 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کئے جانے پر سی ڈی اے نے 2 اہلکاروں کو معطل کر دیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور وہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوششوں کے ساتھ ساتھ گاہے بگاہے سماجی مسائل کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن سفیر نے منگل کو اسلام آباد کے ایک سیکٹر کی ایک تصویر شیئر کی اور دارلحکومت کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ وہاں پڑے کچرے کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اسلام آباد کے علاقے ایف سیون فور کی گلی نمبر 56 میں پڑے کوڑے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد میں جہاں خوبصورت جگہیں ہیں وہیں ہر جگہ کوڑے کے ڈھیر بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھوس کوڑا اس طرح سے ہر جگہ نہیں پھینکا جاسکتا، یہ ڈینگی اور دیگر مضرِ صحت اثرات کا سبب بنتا ہے، کیا کیا جاسکتا ہی ۔جرمن سفیر کی نشاندہی کے بعد کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) نے حرکت میں آگئی اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سپروائزر اور انسپکٹر کو معطل کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں