علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار کے داخلوں کے دوسرے مرحلے میں دو دن باقی

اتوار 12 مئی 2024 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں صرف دودن باقی ہیں، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)،بی بی اے پروگرامز، ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز، بی ایس پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ 15مئی تک داخلہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیے کے مطابق اِن پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے امید ظاہر کی ہے کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے خواہمشند افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مقررہ تاریخ تک خود کو رجسٹرڈ کروائیں گے۔داخلوں کے بارے میں معلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاتراور یونیوسٹی کی ہیلپ لائن 111 112 468-051سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں