سال 2018وفاقی پولیس کیلئے انتہائی مایوس کن

تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کیلئے سپیشل اسکواڈز اور وفاقی پولیس کے 21 تھانوں کی گزشتہ 9ماہ اور 18 دن کی کارکردگی سات سو زائد منشیات فروشوں میں سے صرف 51 چھوٹے منشیا ت فروشوں کو گرفتار کیا جاسکا ، 21کلو چرس اور تین کلو تین سو گرام ہیروئن برآمد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی پولیس کے سربراہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے بنائے گئے سپیشل اسکواڈز اور وفاقی پولیس کے 21 تھانوں نے گزشتہ 9ماہ اور 18 دن میںسات سو زائد منشیات فروشوں میں سے صرف 51 چھوٹے منشیا ت فروشوں کو گرفتار کر سکی جن سے 21کلو چرس اور تین کلو تین سو گرام ہیروئن برآمد کر سکی ،سال 18وفاقی پولیس کیلئے انتہائی مایوس کن رہا جس میں وفاقی پولیس کی 5ہزار سے زائد آپریشن ڈویژن میں تعینات پولیس نفری بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نا دیکھا سکی ،آئی جی اسلام آباد کے حکم پر ایس ایس پی آپریشن ڈویژن نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد کے چاروں زونز میں 11 اسپیشل اسکواڈ تشکیل دئے جنہیں ٹارگٹ دیا گیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں سمیت تمام منشیات فروشوں کو فوری گرفتار کریں تاہم ہزاروں افراد پر مشتمل نفری 9ماہ اور 18دن میں صرف 51 چھوٹے منشیات فروشوں کو ہی گرفتار کر سکی ان میں سے وفاقی پولیس کوئی بڑا منشیات فروش گرفتار نہ کر سکی ۔

(جاری ہے)

اور نہ ہی وفاقی پولیس تمام ملزمان کا ابتک چالان مرتب کر کے متعلقہ عدالتوں میں بھجوا سکی ہے اور نا ہی ان منشیات فروشوں کے ذریعے کسی بڑے منشیات فروش کو گرفتار کیا جا سکا ہے جو وفاقی پولیس کی نااہلی اور افسران کی غفلت کا بہت بڑا ثبوت ہے ۔ وفاقی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد شمار کے مطابق اس سال وفاقی پولیس نے گرفتار 51 ملزمان کے قبضہ سے 21.226کلو گر ام چرس،3.370 کلو گر ا م ہیر وئن ، آ ئس اور نشہ آ ور گو لیا ں بر آمد کی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں