معزز شہری کسی بھی شکایت یا مسئلے کے لئے میرے پاس آسکتے ہیں جن کا فوری اور میرٹ پر ازالہ کیا جائے گا، اوورسیز پا کستانیز کی شکا یا ت کے ازالہ اور ان کے مسائل فوری حل کے لیے خصوصی شکا یا ت سیل تشکیل دے دیا گیا

ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادسید محمد امین بخاری کی شہریوں سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادسید محمد امین بخاری نے کہاہے کہ میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور معزز شہری کسی بھی شکایت یا مسئلے کے لئے میرے پاس آسکتے ہیں جن کا فوری اور میرٹ پر ازالہ کیا جائے گا جبکہ اوورسیز پا کستانیز کی شکا یا ت کے ازالہ اور ان کے مسائل فوری حل کے لیے بھی ایک خصوصی شکا یا ت سیل تشکیل دے دیا گیا ہے جو چو بیس گھنٹے کے اند ر اندر ان شکا یا ت اور مسائل کا ازالہ کر ے گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آبا د سید محمد امین بخا ری نے اپنے دفتر میں شہریوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ شہر یو ں کے لیے میر ے دروازے ہر وقت کھلے ہیں وہ کسی بھی وقت آ کر اپنے مسائل مجھے بتا سکتے ہیں ، شہر ی اپنی زمینیوں پر نا جا ئز قبضو ں ، پولیس کا عوام کے سا تھ نا روا سلوک ،میر ٹ پر کا م نہ کر نے ، تھا نے میں آ نے والے سائلین کے مسائل اور مقدما ت کی رجسٹر یشن میں تا خیریا مقدمات کی غلط تفتیش جیسے معاملا ت کو میرے پاس پیش کرسکتے ہیں جن پر فوری ایکشن لیا جا ئے گا اور ان شکا یا ت کا میر ٹ پر ازالہ کیا جا ئے گاجبکہ اوورسیز پا کستانیز کی شکا یا ت کے ازالے اور ان کے فوری حل کے لیے اپنے دفتر ایک خصوصی شکا یا ت سیل قائم کیا ہے جو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ان شکا یا ت اور مسائل کو حل کر یں گے ، انہو ں نے مزید کہا کہ شہر یو ں کے جان و ما ل کا تحفظ پولیس کا اولین فریضہ ہے اور تما م زونل افسران و ما تحتان کو سختی سے احکا ما ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے دفا تر یا تھا نہ جا ت میں آ نے والے سا ئلین سے ملنے کے لئے اوقات کار مقرر کریں ان سے خو ش اسلو بی سے پیش آ ئیں اور ان کی شکا یا ت کو میر ٹ پر حل کر یں ،پولیس کی طر ف سے کسی بھی سائل کے سا تھ غیر اخلاقی رویے کو ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئے گا اور ایسے افسران کے خلاف سخت محکما نہ کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ، ایس ایس پی نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس ایک پر و فیشنل اور ماڈل پولیس فورس کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کو دوسرے صو بوں کے لیے بھی ایک مثال بنا یا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں