پولیس کی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تین نائیجیرین باشندے گرفتار

بدھ 24 اکتوبر 2018 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تین نائیجیرین باشندوں کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان سے 800گرام ہیروئن،250گرام کوکین اور 300گرام چرس برآمدکر لی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان میں ایمونیل،مارک سٹیفن اور فلپ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو قائداعظم یونیورسٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی سید محمد امین بخاری نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنے والے ایسے جرائم پیشہ کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں