گذشتہ حکومتوں کی غفلت ولاپرواہی ، پی آئی ڈی ملازمین جائز حقوق سے محروم

دس سال گذرنے کے باوجود ملازمین کی پرموشن کے لئے سنیارٹی لسٹ ہی نہیں بنائی گئی

پیر 19 نومبر 2018 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) گذشتہ حکومتوں کی غفلت ولاپرواہی کے باعث پی آئی ڈی کے ملازمین اپنے جائز حقوق سے محروم،دس سال گذرنے کے باوجود ملازمین کی پرموشن کے لئے سنیارٹی لسٹ ہی نہیں بنائی گئی،اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسرز اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے کے قابل بھی نہیں رہے ،آن لائن ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے درجنوں اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسرز گذشتہ دس سال سے اپنا جائز حق ملنے سے محروم چلے آرہے ہیں ،سابقہ دور میں بلند و بانگ دعوے کئے گئے اور حکومتوں نے پانچ پانچ سال کی مدت پوری کی لیکن سرکاری ملازمین کو ان کا جائز حق ہی نہ دیا جس کی وجہ سے ملازمین سخت بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں ۔

آن لائن ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کے چند متعلقہ افسران انفارمیشن گروپ کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 16سکیل کے دوسرے غیر متعلقہ ملازمین کو بھی سنیارٹی لسٹ میں شامل کرتے ہیں جبکہ اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسرز کو بطور انفارمیشن آفیسرز سکیل17میں پرموشن دینے کے لئے پی آئی ڈی کے سالانہ 25فیصد کوٹہ کو بھی یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ملازمین نے موجودہ حکومت سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں کہ یہی حکومت انہیں ان کا جائز حق دلائے گی اور قواعد کے مطابق انہیں پرموشنز دی جائیں گی ۔۔ ۔۔۔۔طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں