آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد8200، چناب میں مرالہ کے مقام پر9800کیوسک رہ گئی

پیر 10 دسمبر 2018 14:31

آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد8200، چناب میں مرالہ کے مقام پر9800کیوسک رہ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 20700کیوسک اور اخرج 26900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد4100 کیوسک اور اخراج4100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد8200کیوسک اور اخراج26000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد9800کیوسک اور اخراج4000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1422.26 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.625 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1124.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.903 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں