میانی صاحب قبرستان اراضی تجاوزات کیس کی سماعت ،قبرستان کمیٹی کو نوٹس

فقیر خاندان کی زمین بارے حکم امتناہی جاری،مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

پیر 10 دسمبر 2018 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ میں میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے میانی صاحب قبرستان کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فقیر خاندان کی زمین حکم امتناہی جاری کر دیا ہے، کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت نجی سرکٹ کے وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے نے میرے موکل کی نجی ملکیت قبرستان کی دیوار توڑ دی، قبرستان کمیٹی کو عدالت کی طرف سے فائنل رپورٹ دینے کا کہا گیا تھا جو آج جمع نہیں کرائی گئی، قبرستان کی زمین میرے موکل کی وراثتی ہے، الاٹمنٹ کا وراثتی زمین پر جواز ہی پیدا نہیں ہوتا، جسٹس منظور احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ زمین الاٹ کب ہوئی، کاغذات میں لکھا ہے کہ زمین الاٹ ہو چکی، ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے کیا کوئی الاٹمنٹ لیٹر جاری کیا، اس زمین پر پہلے کس نے کبھی قبضہ لینے کی کوشش کی، عدالت نے کہا کہ زمین عرضہ دراز سے فقیر خاندان کے قبضے میں ہے، آج تک کس نے زمین کی ملکیت کو چیلنج نہیں کیا، نوٹس دیئے بغیر کیسے قبرستان کی چار دیواری گرا دی گئی، عدالت نے میانی صاحب قبرستان کمیٹی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فقیر خاندان کی زمین بارے حکم امتناہی جاری کر دیا ہے، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں