ٹریفک پولیس اسلام آباد کی گاڑیوں کی غلط پارکنگ کے خلاف مہم جاری‘ جی نائن اور ایف ٹین مرکز میں بڑی کارروائی کے دوران متعدد افراد کو بھاری جرمانے عائد

پیر 10 دسمبر 2018 23:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ٹریفک پولیس اسلام آباد کی طرف سے گاڑیوں کی غلط پارکنگ کے خلاف ایس ایس پی ٹریفک پولیس فرخ رشید اور ایس پی ٹریفک سمیرا اعظم کی قیادت میں مہم جاری ہے، جی نائن اور ایف ٹین مرکز میں بڑی کارروائی کے دوران متعدد افراد کو بھاری جرمانے کئے گئے۔ کارروائی کا مقصد ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانا ہے، ایک گاڑی کی غلط پارکنگ کی وجہ سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوتے ہیں، اب غلطلی کی گنجائش نہیں ہو گی۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے کارروائی کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک کے بہائو کو ہر ممکن یقینی بنانے کے لیے معمول کی کارروائی کے علاوہ خصوصی کریک ڈائون کو مزید تیز کر دیا گیا، جسکا آغازآبپارہ ،سپر مارکیٹ،جناح سپر،اور کوہسار مارکیٹ سے غلط پارکنگ کرنے والے شہریوںکے خلاف کاروائی سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں جی نائن اور ایف ٹین مرکز میں کارروائی کا آغاز کیا گیا غلط پارکنگ کرنے والے ڈرائیورزکی بڑی تعداد کے خلاف کاروائی کی گئی، جب کہ نو پارکنگ کے متعلق عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے، یہ خصوصی کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔تا کہ اسلام آباد میں تمام شاپنگ سنٹرز، مالز، اور دیگر تجارتی مراکز میں خصوصی کاروائی کے لیے سپیشل اسکواڈ بنایا گیا ہے، جو روزانہ کی بیناد پر ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی کاروائی جاری رکھے گا۔

ایس پی ٹریفک سمیرا اعظم نے ٹریفک سٹاف کو نو پارکنگ کرنے والے حضرات کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کاروائی بلا امتیاز ہوسکے غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ہر صورت کاروائی ہوگی۔ ایک غلط پارکنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو دشواری ہوتی ہے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، شہریوں نے اس اقدام کو خوش وآئند قرار دیا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ غلط پارکنگ سے گریز کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں