وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ذہنی امراض کے ہسپتال کے قیام پر غور شروع کردیا

منگل 11 دسمبر 2018 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ذہنی امراض کے ہسپتال کے قیام پر غور شروع کردیا۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ذہنی امراض کے ہسپتال کے قیام پر غور شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق 2017ء سے اب تک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 39ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا۔ پمز اور پولی کلینک میں ذہنی امراض کے مریضوں کیلئے وارڈز موجود ہیں لیکن مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ذہنی امراض کے مریضوں کیلئے ایک مکمل علیحدہ ہسپتال کے قیام کے بارے میں تجویز زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں