ڈاکٹرشاہد مسعود نے ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 11 دسمبر 2018 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) معروف اینکر و سرکاری ٹیلی ویڑن(پی ٹی وی)کے سابق ایم ڈی ڈاکٹرشاہد مسعود نے ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز دائردرخواست میں وفاق کے علاوہ پی ٹی وی کے کنٹرولر ایڈمن و لیگل افیئرز، ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسراور ڈپٹی ڈائریکٹرکو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاکہ ہے ڈاکٹرشاہد مسعود ایک صحافی،اینکر اور تجزیہ نگارہیں جن کے شائقین نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرمیں موجودہیں اور بلاخوف تبصرہ کرنے کی وجہ سے کچھ حکومتی مشینری ان کے خلاف ہے اورپرانے مقدمات کھولے جارہے ہیں خصوصی عدالت نے بھی درخواست ضمانت مستردکردی استدعاہے کہ ضمانت بعد ازگرفتاری منظورکی جائے۔

یادرہے کہ ڈاکٹرشاہد مسعود اڈیالہ جیل بندہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں