اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی بجٹ تخمینہ جات بارے تجویز کو کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادیا

مستقبل میں این ٹی سی بجٹ کی منظوری این ٹی سی بورڈ سے لی جا سکتی ہے ،کمیٹی کی ہدایت

بدھ 12 دسمبر 2018 17:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کی بجٹ تخمینہ جات کے بارے میں تجویز کو کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوا تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں این ٹی سی بجٹ کی منظوری این ٹی سی بورڈ سے لی جا سکتی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن (این ٹی سی) کے بجٹ تخمینہ جات کے حوالے سے اس کی تجویز پر غور کیا اور اسے منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کرنے کے لیے کہا۔ ای سی سی نے یہ ہدایت کی کہ مستقبل میں این ٹی سی بجٹ پر این ٹی سی بورڈ میں غور اور اسے منظور کیا جا سکتا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت کو درآمدی یوریا کی آف لوڈنگ اور بروقت منڈیوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں