فنی تربیت ملک میں بیروزگاری کے خاتمہ کاواحد حل ہے، ڈی جی نیوٹیک نعیم صدیقی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم صدیقی نے کہا ہے کہ فنی تربیت ملک میں بیروزگاری کے خاتمہ کاواحد حل ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں میڈیا سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ میں وزیراعظم سکلز ڈویلپمنٹ کے تحت تربیت مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روزگار حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیوٹیک تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر رہی ہے اور وفاقی حکومت کے تعاون سے یہ پروگرام جاری رہے گا۔ انہوں نے فنی تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نوجوانوں کو روزگار مارکیٹ سے متعلق فنی تربیت کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حسیب احمد نے ملک میں فنی تربیت کو پروان چڑھانے کیلئے نیوٹیک کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔ میڈیا سے متعلق مختلف کورسوں میں کورس مکمل کرنے والے 23 طلباء کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں