اسلام آباد، ملپور میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں بلے اوروکٹیں چل گئیں،تین نوجوان لہولہان

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ ملپور میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں بلے اوروکٹیں چل گئیں۔واقعہ میں تین نوجوان لہولہان ہوگئے۔پولیس نے دس حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ واجدعلی نے پولیس کوبتایاکہ آٹھ دسمبر کو ملپورمیں کرکٹ کھیلتے ہوئے ہونے والے جھگڑے میں ملزمان فرحان اوراس کے دس ساتھیوں نے ڈنڈوں،آہنی راڈ ،بلے اوروکٹ سے حملہ کرکے مدعی کے بیٹے عبدالعزیزاوراس کے دوستوں عبداللہ اورثاقب کو شدیدزخمی کردیا۔پولیس نے بعدازمیڈیکل رپورٹ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں