ٹریفک ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں سٹیزن ٹریفک پولیس لیزان کمیٹی کا خصوصی اجلاس

ٹریفک سے متعلقہ عوام کے مسائل زیر بحث،مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے،عوام کاساتھ ہی بہتر پولیسنگ کی ضمانت ہے، ڈی آئی جی سیکورٹی وقار احمد چوہانت

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ٹریفک ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں سٹیزن ٹریفک پولیس لیزان کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ،ڈی آئی جی سیکورٹی وقار احمد چوہان کا کہنا تھا کہ ٹریفک سے متعلقہ عوام کے مسائل زیر بحث،مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے عوام کاساتھ ہی بہتر پولیسنگ کی ضمانت ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک کے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کے لیے قائم کردہ سٹیزن ٹریفک پولیس لیزان کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈ کوارٹرزمیں منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید اورسٹیزن ٹریفک پولیس لیزان کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں عوام کو ٹریفک سے متعلقہ درپیش مسائل زیر بحث آئے جن کے حل کے لیے ڈی آئی جی سکیورٹی نے ایس ایس پی ٹریفک کو مناسب ہدایات دی اور خصوصی تعاون کا یقین دلایا انھوں نے کہا کہ پولیس اور عوام مل کر ہی ٹریفک نظام میں بہتری لا سکتے ہیں کمیٹی کے ممبران نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی نو پارکنگ کے خلاف جاری مہم کو سرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں