وفاقی دارالحکومت میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات،موبائل فون،ملکی و غیر ملکی کرنسی سے محروم ہو گئے

منگل 15 جنوری 2019 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری لاکھ وں روپے مالیتی طلائی زیورات،موبائل فون،ملکی و غیر ملکی کرنسی سے محروم ہو گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ویمن پولیس کو فواد نے بتایا کہ ملزمان کلثوم اور شازیہ نے اپنی ایک نامعلوم ساتھی ملزمہ کے ساتھ مل کر مدعی کے گھر سے بتیس تولے زیورات کل مالیتی سترہ لاکھ روپے چوری کر لئے ہیں۔

تھانہ کوہسار پولیس کو یحیی خان نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے مدعی کی گاڑی سے موبائل فون مالیتی تیس ہزار روپے چوری کر لیا ہے۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کو وسیم نے بتایا کہ ملزم ارشد نے مدعی کی بھابی کی گاڑی سے ملکی و غیر ملکی کرنسی مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کر لی ہے۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں