اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ اللہ دتہ کی اراضی سے پتھر نکالنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

منگل 15 جنوری 2019 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ اللہ دتہ کی اراضی سے پتھر نکالنے والے ملزم کے خلاف تھانہ گولڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کو سی ڈی اے کے مالی مشتاق نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم فقیر نے پابندی کے باوجودزمین سے پتھر نکال کر دفعہ ایک سو چوالیس ضابطہ فوجداری کی خلاف ورزی کی جبکہ منع کرنے پر مزاحمت بھی کی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں