سپریم کورٹ کا پشاور چرچ حملے اور چترال میں کیلاش قبیلے کو درپیش خطرات پر عبوری حکم نامہ جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) سپریم کورٹ نے پشاور چرچ حملے اور چترال میں کیلاش قبیلے کو درپیش خطرات پر عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق عدالت نے اس حوالے سے سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ کمیشن اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، جبکہ اس کمیشن کے اخراجات وزارت خارجہ برداشت کرے گی۔

حکم نامے کے مطابق گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ نے غیر معمولی کام کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ تجویز کردہ حکم اور فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 14 روزمیں نافذ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں