اسلام آباد میں قتل کی 2مختلف لرزہ خیز وارداتیں، دوشیزہ سمیت دو قتل،پولیس نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی دارلحکومت میں قتل کی 2مختلف لرزہ خیز وارداتیں،ایک دوشیزہ سمیت دو قتل،پولیس نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھارہ کہو پولیس کو عامر نے بتایا کہ ملزمان عثمان ہمراہ تین نامزد ساتھی ملزمان نے مل کر پستول سے فائرنگ کر کے مدعی کے بھائی زاہد علی کو قتل کر دیا ہے۔تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ پاکستان ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے عائشہ سہراب کو پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہے۔پولیس نے قتل کی دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں