وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں سے متعلق مسائل میں معاونت کیلئے فیڈرل یوتھ ہیلپ لائن شروع کی جا رہی ہے

جمعہ 18 جنوری 2019 18:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے جذباتی و نفسیاتی مسائل، کیریئر کونسلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق مسائل میں معاونت کیلئے فیڈرل یوتھ ہیلپ لائن شروع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اس ہیلپ لائن کے قیام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے مختلف مسائل سے متعلق آگاہی پیدا اور شعور اجاگر کرنا ہے، نوجوانوں کو بہترین رہنمائی کیلئے لیگل ایڈوائزر کے ذریعے کیریئر کونسلنگ فراہم کی جائے گی جبکہ جذباتی اور ذہنی کونسلنگ کے ذریعے سائیکالوجی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن میں ان بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی جو گھروں سے بھاگ جاتے ہیں ان کی گھروں کو واپسی اور شیلٹر کیلئے انہیں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن تعاون فراہم اور مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے گا کیونکہ وہ ملک کا اثاثہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں