حکومت نے نیلم جہلم بجلی منصوبے کے قرض کے سود کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں کرلیں

26 ارب روپے کی ادائیگی کیلئے حکومت نے ٹیرف بڑھانے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی

جمعرات 21 فروری 2019 18:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) حکومت نے نیلم جہلم بجلی منصوبے کے قرض کے سود کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں کرلیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قرض کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونے پرسود میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے اورادائیگی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے لیے حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لیے لئے گئے قرض کی مد میں 26 ارب روپے سود ادا کرنا ہے اس لیے منصوبے کا ٹیرف بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں