سپریم کورٹ ، سسر کے اغواء کے ملزم کی ضمانت کی اپیل مسترد

منگل 19 مارچ 2019 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سپریم کورٹ نے سسر کے اغواء کے ملزم ناصر امین کی ضمانت کی اپیل مسترد کردی ہے‘ کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک باعزت شخص اپنی ویڈیو کیوں بنائے گا۔ ناصر امین نے سسر سعید زاہری کو اغواء کرکے خاتون نبیلہ کے ساتھ عریاں ویڈیو بنائی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں خاتون نبیلہ مجرم کے سسر کو زبردستی حوس کا نشانہ بنارہی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم ناصر امین نے اپنے سسر کو 2012 ء میں اغواء کیا۔ ٹرائل کورٹ کے بعد ہائی کورٹ نے بھی ملزم ناصر امین کو مختلف قانونی جرائم کے تحت 2014 تک قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے ملزم ناصر الدین کی ضمانت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم ناصر الدین کی تمام سزائیں ایک ساتھ چلانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں