اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمر مجید نے مقدمات کی تفصیل کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

پیر 25 مارچ 2019 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) جعلی اکاونٹس کیس میں اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمر مجید نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی درخواست میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ میرے اور میرے خاندان کے خلاف کتنے کیسز ہیں ان کی نوعیت کیا ہے کچھ معلوم نہیں نیب اور ایف آئی اے نے کتنے کیسز درج کیے ان سے تفصیلات سے اگاہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں انھوں نے یہ موقف بھی اپنایا کہ میرے خاندان کا شوگر ملز، پاور جنریشن اور فارمز کا کاروبار ہے ہم بین الاقوامی فرم سے کمپنیز کا آڈٹ کروانے کے لیے تیار ہیں درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے اور چئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے یاد رہے کہ خواجہ نمر مجید نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کروا رکھی ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں