لوک ورثہ میں روایتی فوڈ فیسٹیول شروع ہوگیا، پی آئی او میاں جہانگیر اقبال نے فیسٹیول کا افتتاح کیا

جمعہ 19 اپریل 2019 23:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) لوک ورثہ میں روایتی فوڈ فیسٹیول شروع ہوگیا۔ پی آئی او میاں جہانگیر اقبال نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیرٹیج لوک ورثہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تین روزہ فوڈ فیسٹیول میں روایتی کھانوں کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ جن سے شہری اپنی پسند کے کھانے کھا سکیں گے۔

بلوچی سجی، چپلی کباب، ساگ، مکئی کی روٹی، چاٹی کی لسی، یہاں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

فوڈ سٹالز کے علاوہ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے عوام روایتی موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوئے کیونکہ لوک ورثہ نے اس موقع پر میوزیکل نائٹس کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں ملک کے نامور لوک گلوکار شرکت کر رہے ہیں۔ لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہیرا شاہد کا کہنا ہے کہ بہار کے موقع پر اس فیسٹیول کا خاص طور پہ اہتمام کیا گیا ہے کیونکہ لوک ورثہ کی روایت رہی ہے کہ بہار کے موقع پر اپریل میں یہاں لوک میلہ منعقد ہوتا تھا لیکن اب یہ ایونٹ اکتوبر نومبر میں منعقد کیا گیا تھا۔

فوڈ فیسٹیول کا انعقاد اس لئے بھی کیا گیا ہے کہ جڑواں شہروں کے شہریوں کو بہار کے موقع پر اس میلے کی کمی محسوس نہ ہو۔ فیسٹیول کے پہلے روز لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں