حکومت قومی ایئرلائن کو خسارے سے نکال کر دوبارہ منافع بخش قومی اثاثے میں تبدیل کرے گی،سیف اللہ نیازی

پیر 22 اپریل 2019 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے جسے ماضی کے ادوار میں بے رحمی سے برباد کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت قومی ایئرلائن کو خسارے سے نکال کر دوبارہ منافع بخش قومی اثاثے میں تبدیل کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے قومی ایئرلائن کو آپریشنل خسارے سے چھٹکارا ملنے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ارشد ملک کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ارشد ملک نے 8 ماہ میں قومی ایئرلائن کو آپریشنل خسارے سے نکالا، وہ دیانتدار اور قابل افسر ہیں۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ ارشد ملک پی آئی آئی کے انجیینئرنگ یونٹ میں بھی بہتری لائیں گے، انجینئرنگ یونٹ میں بہتری کے ذریعے بین الاقوامی پروازوں کی اوورہالنگ کا معقول انتظام کیا جائے گا۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ ایک وقت تھا جب قومی ایئرلائن قومی فخرکا نشان سمجھی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ قیادت میں تبدیلی کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں