مارچ میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 27.11 فیصد کمی

پیر 22 اپریل 2019 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) مارچ 2019ئ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درا?مدات میں 27.11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2019ئ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درا?مدات 109.7 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مارچ 2018ئ کے دوران 150.5 ملین ڈالر کی درا?مدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2018ئ کے مقابلہ میں مارچ 2019ئ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درا?مدات میں 40.8 ملین ڈالر یعنی 27 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں