فرانسیسی سینیٹرز کا تین رکنی وفد (کل) چار روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے گا

منگل 23 اپریل 2019 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) فرانسیسی سینیٹرز کا تین رکنی وفد (کل)بدھ کو چار روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے گا۔تینوں سینیٹرز کا تعلق فرانس پاکستان بین الاپارلیمانی فرینڈ شپ گروپ سے ہے۔گروپ کے چیئر مین اور خارجہ امور کمیٹی کے نائب صدر کلوڈوس کے سینیٹر ماسکل الیزرڈ وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد کے دیگر ارکان میں آڈی کاونٹی کی سینیٹر اور رکن خارجہ امور کمیٹی گیزلے جورڈا اور سینیٹر و رکن سماجی امور کمیٹی چنتل ڈیسائنے شامل ہیں۔

دورے کا اہتمام پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے اور سینیٹ آف پاکستان نے کیا ہے۔پاکستان میں قیام کے دوران وفد کے ارکان اسلام آباد،کراچی اور گوادر جائیں گے۔وفد پاکستانی حکام اور نجی سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقات کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں