کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 10 ارب12 کروڑ 87 لاکھ32 ہزار روپے کے فنڈز جاری

منگل 23 اپریل 2019 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 10 ارب12 کروڑ 87 لاکھ32 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14 ارب 48کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت 3 ارب 87 کروڑ13 لاکھ روپے، این ٹی آر سی پرمنٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 71 لاکھ ، این ٹی آر سی ٹرانسپورٹ ڈیمانڈز کے لئے 70 لاکھ ، گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی6 ارب 15کروڑ 45 لاکھ ،این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے 2 کروڑ 64لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں