اسلام آباد میں پولیس، ریسکیو 15 اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کے تین اہلکار منشیات فروشی میں ملوث

منگل 23 اپریل 2019 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) اسلام آباد میں پولیس، ریسکیو 15 اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کے تین اہلکار منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس کی نشاندہی پر کانسٹیبل فہیم گل اور شاہ نواز کو گرفتار کرلیا گیا ،نشاط احمد فرار ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وفاقی پولیس کے تین اہلکاروں نے منشیات فروشوں سے برآمد کی گئی 1 کلو آئیس اور دو کلو سے زائد چرس فروخت کی تھی۔ ملزمان ریسکیو 15، تھانہ رمنا اور اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات ہیں۔ ملزمان کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں9 سی کے تحت دو مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں