عمران خان نے حقیقت میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،راجہ ظہیر احمد

موجودہ حکمرانوں نے ملک اور عوام دونوں ٓکیلئے بدترین معاشی حالات کاطوفان کھڑاکردیاہے،مسلم لیگی رہنما

بدھ 24 اپریل 2019 20:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)دبئی کے سنیئر نائب صدر راجہ ظہیر احمدنے تحریک انصاف کی طرف سے پاکستان کے کروڑوں عوام کو مہنگائی کے سونامی میں غرق کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں واضح ہوگیاہے کہ قائد میاں نوازشریف واحد لیڈر ہیں جو ریاست اور عوام کے مسائل کے حل کا اوراک رکھتے ہیں۔

انہوں نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو ملکی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تینوں ادوار عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کے دور تھے لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں نے ملک اور عوام دونوں کیلئے بدترین معاشی حالات کاطوفان کھڑاکردیاہے،عمران خان نے حقیقت میں قوم کی چیخیں نکال دی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما راجہ ظہیر احمد نے کہاکہ حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریبوں کا خاتمہ کرنے میں مصروف ہیں،ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت عوام کیلئے بدترین حکومت ثابت ہورہی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کونااہلوں کی ناقص پالیسیوں کا ایندھن نہیں بننے دے گی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کا اصل ہدف غربت نہیں غریبوں کاخاتمہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)دبئی کے سنیئر نائب صدر راجہ ظہیر احمد نے کہاکہ پاکستان کو مفتوحہ ریاست سمجھ کر بائیس کروڑ پاکستانیوں پر مسلسل مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں،دوستی طرف حکومتی وزراء کے اللے تللے ہیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے،مسلط کردہ حکمرانوں کو اقتدارمیں رہنے کا مزید موقع دیاگیا تو دھاندلی کی پیداوار حکمران قوم کو مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کے سونامی میں غرق کردیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں