یوم بدرعقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ملک بھر میں یوم بدر بدھ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر طلوع اسلام کے بعد پہلا معرکہ حق و باطل تھا جس میں حضور نبی اکرمﷺ کی قیادت میں مٹھی بھر مسلمانوں نے کفار مکہ کے لشکر کو شکست فاش دی۔

(جاری ہے)

حق و باطل کا یہ معرکہ تاقیامت باطل کے سامنے اہل حق کو ڈٹ جانے کے لئے ولولہ تازہ کرتا رہے گا۔ غزوہ بدر سے یہ واضح ہو گیا تھا کہ تعداد کی بجائے استعداد اور قوت ایمانی ہی کلیدی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں