لوک ورثہ میں پاکستان فلم انڈسٹری سے متعلق کتاب جرنی تھرو لینز کی تقریب رونمائی منعقد

بدھ 17 جولائی 2019 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) لوک ورثہ میں کتاب جرنی تھرو لینز کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ کتاب پاکستان فلم انڈسٹری سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

مصنف اعجاز گل اور جمال سہیل نے پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ کے علاوہ اس شعبہ میں ہونے والی ترقی کا بھی احاطہ کیا ہے۔ فلم سے متعلق معلومات کے لئے یہ ایک بہترین کتاب ہے جس میں ہمارے عظیم ثقافتی ورثے کو انتہائی عمدہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران کتاب کے مصنف اعجاز گل اور جمال سہیل نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مختلف سفارتکاروں کے علاوہ حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں