#ہسپتالوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت دشمن ہیں ، جلد دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، شاہ محمود قریشی کی ڈی آئی خان دھماکے کی مذمت

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

) اسلام آباد / واشنگٹن(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ۔ ہسپتالوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کے ہسپتال میں دہشتگردوں کی جانب سے خودکش دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔بزدلانہ کارروائیوں سے قوم اور امن و امان نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ ہسپتالوں کو نشانہ بنانے والے انسان دشمن ہیں ۔ ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ دہشتگردی کی اس عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں