حکومت قادیانیوں کی سرپرستی اور رعایت دینے کی بجائے ان کی پاکستان دشمنی پر فوری نوٹس لے،سنی رابطہ کونسل پاکستان

پیر 22 جولائی 2019 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) سنی رابطہ کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مسعودالرحمن عثمانی،حافظ نصیر احمد ،مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا یعقوب طارق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت قادیانیوں کی سرپرستی اور ان کو کسی قسم کی رعایت دینے کی بجائے ان کی اس پاکستان دشمنی پر فوری نوٹس لے اور پاکستان میں موجود ان کے سرپرستوں کو بلاکر مذکورہ شرانگیزی پر باز پرس کرے۔

اور قادیانیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کے سرپرستوں کے بیانات، دیگر ممالک سے روابط، بینک اکاؤنٹ، ذرائع آمدن، فون اور تبلیغی سرگرمیوں کو چیک کیا جائے۔ جس میں ۰۰۱ فیصد وہ اسلام، ختم نبوتؐ اور پاکستان کے خلاف روز کی بنیاد پر مصروف عمل ہیں لیکن حکومت اور قانون پتہ ہونے کے باوجود طوطا چشمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو یہ احساس نہیں کہ قادیانیوں کی اس طرح کی شرانگیزیاں جہاں عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور مفادات کو مجروح کرسکتی ہیں وہاں عالمی طاقتوں کی طرف سے مستقبل میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

لہٰذا حکومت فوری طو پر اس کا نوٹس لے۔ بصورت دیگر ہم حکومت کو قادیانیوں کا سہولت کار سمجھتے ہوئے سخت احتجاج کریں گے۔ ۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں