سی آئی اے پولیس کا سیکٹرH-9رمشاء کالونی میںجعلی شراب کی فیکٹر ی پر چھاپہ ، بھاری مقدار میں شراب بر آمد ،چار ملزمان گرفتار

منگل 20 اگست 2019 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سیدکی ہد ایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکٹرH-9رمشاء کالونی میںجعلی شراب کی فیکٹر ی پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب بر آمد کرلی ، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سی آئی اے پولیس کو اطلا ع مو صول ہو ئی کہ ملزمان نے سیکٹر ایچ نا ئن رمشاء کالونی میںجعلی شراب کی فیکٹر ی بنا ئی ہو ئی ہے جس میں کا فی مقدار میں شراب مو جو د ہے اگر بر وقت کا رروائی کی جائے تو کا میا بی یقینی ہے، اس اطلا ع پر ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے ڈی ایس پی حا کم خا ن کی زیر نگر انی اے ایس آئیز محمد راشد ، عرفان اللہ ودیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے رمشاء کا لو نی ریڈ کرکے چارملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں رضا محسن ولد محسن نذیر ساکن مکان نمبرNB-53نیو ملپور راولپنڈی ،سہیل عباس ولد محمد اسلم ساکن بھگوال ضلع چکوال ،عظیم مسیح ولد سلامت مسیح ساکن ڈبل روڈ گلی نمبر5ضلع راولپنڈی اورمحمود پٹیل ولد ایوب پٹیل ساکن فلیٹ نمبر9C بلاک نمبر2کیٹگریV سیکٹرI-9/4اسلام آباد شامل ہیں کوگرفتار کر کے 132بوتل شراب ، 04عدد کین الکوحل شراب120 لیٹر برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر430مورخہ19.08.19بجرم 3/4حد امتناع منشیات تھانہ انڈسٹریل ایریا، اسلام آباد درج کر لیا گیا ، مزید تفتیش جا ری ،ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلی کا رکر دگی کوسراہا ہے ، انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران کوہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ شراب اورمنشیا ت فروشوں کے خلا ف سخت کا رروائی کی جا ئے ، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں