7بل گیٹس کا عمران خان کو خط

ؒپاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس پر شدید تحفظات کا اظہار ، حکومت پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے بچوں کی بڑی تعداد مہم کے دوران ویکسین سے محروم رہ جاتی ہے ، پاکستان مزاحمت اور مناسب انتظامات نہ ہونے پر پولیو وائرس پھیل رہا ہے ،خط

بدھ 21 اگست 2019 19:10

ً اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) مائیکروسافٹ ورلڈ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد مہم کے دوران انسداد پولیو ویکسین سے محروم رہ جاتی ہے اور مزاحمت اور مناسب انتظامات نہ ہونے پر بھی پولیو وائرس میں اضافہ ہورہا ہے انسداد پولیو پروگرام میں خامیوں کو فوری طور پر دور کیاجائے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان کو مائیکرو سافٹ ورلڈ کے بانی بل گیٹس کا خط موصول ہوا ہے جس میں بل گیٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن پاکستان سے اشتراق کا فروغ دیکھ رہا ہے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کے ساتھ بھی تخفیف غربت سے متعلق جون میں ملاقات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تخفیف غربت سے متعلق طویل المدتی کام کرنا چاہتے ہیں اور احساس پروگرام کیلئے ڈلیوری یونٹ بھی قائم کرنا چاہتے ہیں اس کے علاوہ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال انسداد پولیو کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے خطرناک پولیو وائرس پاکستان بھر میں دن بدن پھیلتا جارہا ہے خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کا بڑھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہائر رسک علاقوں میں پولیو وائرس کے ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد مہم کے دوران انسداد پولیو ویکسین سے محروم رہ جاتی ہے اور اس کے علاوہ پاکستان میں مزاحمت اور مناسب انتظامات نہ ہونے پر بھی وائرس بڑھتا جارہا ہے پاکستانی حکومت انسداد پولیو پروگرام میں خامیوں کو فوری طورپر دور کرے بل اینڈ گیٹس ملینڈا فائونڈیشن انسداد پولیو میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں