انڈسٹریل صارفین نے 50کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات ٹیسکو کو ادا نہیں کیے،ٹیسکو حکام

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران میں ٹیسکو حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹریل صارفین نے 50کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات ٹیسکو کو ادا نہیں کیے،ٹیسکو میں غیر قانونی کنکشنزیا میٹر ٹمپر ملتے ہیں یا ڈائریکٹ کنکشن نظر آتے ہیں،کئی جگہوں پر مزاہمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، 17 ایسے صنعتی کنکشن ختم کئے گئے ہیں جو ٹمپرڈ یا ڈائریکٹ لگائے گئے تھے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس چیئرمین سینیٹر تاج محمد آفریدی کی صدارت میں ہوا، کمیٹی کو سابقہ فاٹا میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کے پی کے نے بتایا کہ جیسے ہی قانون سازی ہو گی ہم سٹاف کو مستقل کر دیں گے،شعبہ صحت سمری تیار کرے گی جو قانون سازی کے لئے وزارت قانون کو بھجوائیں گے، سینیٹر ہلال الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دس ارب روپے جو دینے تھے ہر سال سابقہ فاٹا کو وہ کہاں ہیں، حکام نے کہا کہ سابقہ فاٹا کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے اس سال 59 بلین روپے ملیں گے، 8 ارب روپے فیڈرل حکومت نے دے دئیے ہیں.جو11منصوبوں پر خرچ ہوں گے،وفاقی حکومت نے کہا ہے فاٹا کے لئے جاری کردہ پیسے صرف فاٹا پر خرچ ہوں گے،کمیٹی میں فاٹا کے طلبہ کا میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں کوٹہ بڑھانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ایچ ای سی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مارچ 2017 میں سابقہ فاٹا کے طلبہ کی میڈیکل اور انجیرنگ کالجز میں سیٹیں دگنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،2017 میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں فاٹا طلبہ کی 1719 سیٹیں تھیں، سابقہ فاٹا کے طلبا ء کیلئے اس وقت 3192 سیٹیں کر دی گئیں، حکام نے بتایاکہ اس حوالے سے میڈیکل کالجز نے سیٹیں نہیں بڑھائیں کیونکہ انہیں پی ایم ڈی سی نے کروانا ہے، ملک بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیز میں فاٹا طلبہ کی سیٹیں دگنی کر دی گئیں ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پہلے ہی فاٹا کے طلبہ کا سال ضائع ہو چکا ہے اب مزید یہ سال ہم ضائع نہ کروا سکتے، کمیٹی نے پی ایم ڈی سی حکام کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا،اجلاس کے دوران سی ای او ٹیسکو کی نے سابقہ فاٹا میں بجلی صارفین مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 52 لاکھ کی آبادی کی آبادی ہے اور 4 لاکھ 42ہزار671صارفین ہیں۔

(جاری ہے)

،ٹیسکو میں غیر قانونی کنکشنز سے متعلق مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں،یا میٹر ٹمپر ملتے ہیں یا ڈائریکٹ کنکشن نظر آتے ہیں،کئی جگہوں پر مزاہمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، 17 ایسے صنعتی کنکشن ختم کیے جو ٹمپرڈ یا ڈائریکٹ لگائے گئے، 509 ملین کے بقایا جات اب بھی ٹیسکو کو ادا نہیں کیے گئے،غیر قانونی ٹرانسفارمرز عمارتوں کے اندر لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں