اگست کے دوران ملکی برآمدات ایک ارب پچاسی کروڑ ڈالر رہیں، ادارہ شماریات

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) اگست کے دوران ملکی برآمدات ایک ارب پچاسی کروڑ ڈالر رہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اگست میں برآمدات سات اعشاریہ پینسٹھ فیصد کمی ہوئی ،جولائی انیس کی نسبت اگست انیس ملکی برآمدات دو فیصد کم رہیں،اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر درآمدات چھبیس فیصد کمی کے ساتھ تین ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر رہیں ،تجارتی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے تجارتی خسارہ میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی ،اگست کے دوران تجارتی خسارہ انتالیس فیصد کمی سے ایک ارب اسی کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارہ سینتیس فیصد کمی سے دو ارب بانوے کروڑ ڈالر رہا،پپلے دو ماہ میں برآمدات تین فیصد اضافے کے ساتھ تین ارب پچھیتر کروڑ ڈالر رہیں ،پہلے دو ماہ میں درآمدات اکیس فیصد کمی سے سات ارب ستاسٹھ کروڑ ڈالر رہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں