لہتراڑ روڈ پر برما پٴْل کی تعمیر ، پٴْل کے بوسیدہ حصے کو منہدم کرنے اور جیو ٹیکنیکل انوسٹی گیشن کی تکمیل کے بعد ٹیسٹ پائلنگ پر کام شروع

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) لہتراڑ روڈ پر برما پٴْل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ پٴْل کے بوسیدہ حصے کو منہدم کرنے اور جیو ٹیکنیکل انوسٹی گیشن کی تکمیل کے بعد پٴْل کی ٹیسٹ پائلنگ پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں برم پل کی تعمیر سے متعلقہ تمام کام ایک ساتھ کئے جا رہے ہیں۔

اس ضمن میں جیو ٹیکنیکل انوسٹی گیشن کی تکمیل کے بعد ٹیسٹ پائلنگ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس امر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ ٹیسٹ پائلنگ کے کام کے ساتھ ساتھ پل کے گریڈر کاسٹنگ کا کام بھی شروع کیا جائے جبکہ نالے پر حفاظتی دیوار اور دیگر کام کو بھی ساتھ ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ مزید برآں منہدم شدہ حصے کے ملبے سے قیمتی سامان اور ناقابل استعمال چیزوں کو الگ الگ کرنے کے بعد ایک باقاعدہ سٹاک رجسٹر بنایا گیا ہے اور قیمتی سامان کی نیلامی کے لیے منظوری حاصل کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ موثر نگرانی کے لیے سائٹ پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ یہ بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے پراگریس رپورٹ باقاعدگی کے ساتھ جمع کرائی جائے۔ لہتراڑ روڈ پر تعمیر کیا جانے والا برما پل152 میٹر لمبا11.5 میٹر چوڑا ہو گا۔ پٴْل کی تعمیر سے جہاں لہتراڑ روڈ پر ٹریفک کے مسائل کو ختم کرنے میں مدد ملے گی وہاں علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں بھی خاطر خواہ مدد حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں