جرمنی کا پاکستان کو 10کروڑ 90لاکھ یورو دینے کا اعلان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) جرمنی کا پاکستان کو 10کروڑ 90لاکھ یورو دینے کا اعلان ، رقم ترقیاتی تعاون کے تحت فراہم کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

وزارت اقتصادی امور نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی پاکستان کودس کروڑ نوے لاکھ یورو دے گا ۔ جرمنی مالی و تکنیکی منصوبوں کے لئے 8کروڑ 40لاکھ یورو امداد دے گا۔ اس مد میں پاکستان کو دو کروڑ پچاس لاکھ یورو کے رعایتی قرضے بھی ملیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں