وزارت قانون کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

قوانین میں تبدیلی کے بعد کرپشن مقدمات میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوسکیں گے،میڈیا رپورٹس

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) وزارت قانون نے کرپشن مقدمات میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کیلیے کمرکس لی ہے اور پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے،قوانین میں تبدیلی کے بعد کرپشن مقدمات میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابققومی اسمبلی کے گرفتارارکان کیلیے بری خبر یہ ہے کہ وزارت قانون نے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے،قوانین میں تبدیلی کے بعد کرپشن مقدمات میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوسکیں گے۔گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوسکیں گے یانہیں معاملہ نیا رخ اختیار کرنے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قانون نے کرپشن مقدمات میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کیلیے کمرکس لی ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں قوانین میں تبدیلی کا ڈرافٹ تیار کرلیا جائے گیا،قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط کے سیکشن 108 میں ترمیم کی جائے گی۔جس کے بعد کرپشن مقدمات میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرزجاری نہیں ہوسکیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے مسودے کی تیاری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پرشروع کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں